کس واسطے ساحل پہ کھڑے ہو ششدر

کس واسطے ساحل پہ کھڑے ہو ششدر
ہاتھوں میں لئے تیرہ دلی کے پتھر
دعویٰ ہے اگر دیدہ وری کا تم کو
امکاں کے سمندر سے نکالو پتھر