کس سے دل بہلاؤں میں
کس سے دل بہلاؤں میں
کس کے ناز اٹھاؤں میں
نیند بھری ان آنکھوں میں
خواب کہاں سے لاؤں میں
میری باتیں تیری ہیں
کون سی بات چھپاؤں میں
شہر نے پوچھا گاؤں کا
اس کو کیا بتلاؤں میں
راہ میں کیسے دیر ہوئی
کس کس کو سمجھاؤں میں
صحرا صحرا بارش ہے
دھوپ کدھر سے لاؤں میں