خوابوں کا شہر ذوالفقار احمد 07 ستمبر 2020 شیئر کریں خوابوں میں ہمارے نخل اگے انہیں خاک ملی اشجار ہوئے کاغذ پہ تو رنگ تھے پھیکے سے پھولوں میں سجے گلزار ہوئے کبھی میدان اپنی راہ میں تھے کبھی کوہ پہ ہم نے خرام کیا انہیں منظروں میں تھا جو شہر بسا اسی شہر کو ہم نے امام کیا