خواب میں آؤ مرے رنگین خوابوں کی طرح
خواب میں آؤ مرے رنگین خوابوں کی طرح
پڑھ سکوں تم کو میں رومانی کتابوں کی طرح
دیجیے تشبیہ کیا ان کو مہ و خورشید سے
ایک چہرہ ان کا ہے سو آفتابوں کی طرح
چاہے گر انساں تو بن سکتی ہے لا فانی حیات
زندگی انسان کی گو ہے حبابوں کی طرح
جیسے مفہوم و معانی سے ہوں عاری سارے ہی
پڑھتا ہوں اک ایک چہرے کو کتابوں کی طرح
تشنگی سب کی بجھائیں بحر بے پایاں بنیں
بن کے دنیا میں رہیں ہم کیوں سرابوں کی طرح