خواب ہے اور انہیں پانے کی عظمت بھی ہے

خواب ہے اور انہیں پانے کی عظمت بھی ہے
علم ہے ضبط ہے اور جذبۂ محنت بھی ہے
ان سے بڑھ کر بھی ہے کچھ آج کی عورت کا نشاں
اتنا سب کچھ ہے مگر پھر بھی وہ عورت بھی ہے