خواب آور ساعتیں

ایسا کیا دیکھا ہے ہم نے
پردے میں خاموشی کے
ایسا بھی کیا چھپا ہوا ہے
اس گہری تاریکی میں
وہ جو نہیں کوئی اور تو ہوگا
ان لمحوں کی دوری میں