خشک دودھ
سائنس کے استاد نے طلبہ کو دودھ کے عنوان پر مضمون لکھنے کو کہا۔ مضمون کے بارے میں استاد نے ہدایت دی کہ اسے کم ازکم چار صفحات پر مشتمل ہونا چاہئے۔ ایک شاگرد نے تھوڑی دیر بعد ہی ایک صفحہ لکھ کر استاد کو دکھایا تو استاد نے ناراضگی سے کہا۔
’’نالائق میں چار صفحے لکھنے کو کہا تھا‘‘۔
’’سر میرا مضمون خشک دودھ پر ہے‘‘ بچے نے معصومیت سے جواب دیا۔