خود ساختہ افسانے سناتے رہئے

خود ساختہ افسانے سناتے رہئے
فرسودہ تصادم کو دکھاتے رہئے
یوں آپ شب و روز بہ فیض جذبات
اوہام کو ایمان بناتے رہئے