نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص کھانے کے شروع میں بسم اللہ نہیں پڑھتا تو اس کے ساتھ شیطان بھی کھانا کھاتا ہے
حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نےفرمایا:جب کو ئی بندہ کھانا شروع کرے تو ’بسم اللہ‘ پڑھ کر شروع کرے،اگر شروع میں بھول جائے تو وہ ’بسم اللہ اولہ وآخرہ‘ پڑھ لے۔
حضرت جابر ؓکہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا:جب انسان گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا تناول کرتے وقت ’’بسم اللہ‘‘ پڑھتا ہے تو شیطان اپنے چیلوں سے کہتا ہے :تمہارے لیے رات گزارنے کےلیے جگہ ہےاور نہ رات کا کھانا ہےشیطان اپنے ساتھیوں سے کہتا ہے:رات گزارنے کے لیے تمہیں جگہ مل گئی،اور جب بندہ کھانے پر بھی ’’بسم اللہ‘‘ نہیں پڑھتا تو شیطان اپنے ساتھیوں سے کہتا ہے تمہیں رات کا کھانا اور جگہ دونو ں مل گئے ہیں۔
کھانا شروع کرتے وقت ’’بسم اللہ‘‘پڑھنا واجب اور ضروری ہے۔اگر انسان کھانا شروع کرتے وقت ’’بسم اللہ‘‘نہ پڑھے تو شیطان بھی کھانے میں شریک ہوجاتا ہے،حالانکہ شیطان انسان کا دشمن ہےاورکوئی بندہ بھی پسند نہیں کرتا کہ اس کا دشمن کھانے میں اس کے ساتھ شریک ہو۔
اب ’’بسم اللہ‘‘مکمل پڑھنی ہےیا صرف ’’بسم اللہ‘‘تو اگر ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘مکمل پڑھ لےپھر بھی ٹھیک ہےاور اگر صرف ’’بسم اللہ‘‘ پڑھ لے تب بھی کوئی حرج نہیں۔اگر شروع میں ’’بسم اللہ‘‘ پڑھنا بھول جائے اور کھانے کے درمیان یا د آئے تو ’’ بسم اللہ اولہ وآخرہ ‘‘ پڑھنا چاہیے۔
کیونکہ سنن ابو داؤد میں روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جب انسان کھانے پر ’’بسم اللہ‘‘ نہیں پڑھتا تو شیطان بھی اس کے ساتھ کھاتا ہے۔
دوسری حدیث میں گھر میں داخل ہونے کے وقت اللہ کے ذکر کا بیان ہے کہ گھر میں داخل ہوتے وقت یہ الفاظ کہے:
’’اللہ کے نام کےساتھ ہی ہم گھر میں داخل ہوتے ہیں اور اللہ کا نام لے کر ہی ہم گھر سے نکلتے ہیں اور اللہ پر ہی ہم توکل کرتے ہیں۔اے اللہ !تجھ سے سوال کرتا ہوں بہتری کے ساتھ داخل ہونے کا اور بہتری کے ساتھ نکلنے کا۔
جب بھی گھر میں داخل ہوں (خواہ وہ دن ہو یا رات)یہ دعا پڑھنی چاہیے اور رات کو کھانے کے وقت یہ دعا پڑھے۔
’’بسم اللہ‘‘تو جب گھر میں داخل ہوتے وقت اور رات کے کھانے کے وقت اللہ کا ذکر یعنی مذکورہ بالا دعائیں پڑھی جائیں تو شیطان اپنے چیلوں سے کہتا ہے کہ تمہارے لیے رات گزارنے کی جگہ نہیں اوررات کا کھانا بھی نہیں کیونکہ یہ گھر (جس میں داخل ہوتے وقت دعا پڑھی گئی )اور یہ کھانا (جس کو شروع کرتے وقت دعا پڑھی گئی)دعا پڑھنے کی وجہ سے شیطانو ں سے محفوظ کرلیا گیا ہے۔
اگر گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانے کے وقت دعا نہ پڑھی جائے تو شیطان کہتا ہے کہ رات گزارنے کے لئے جگہ مل گئی ہے اور رات کے کھانے میں بھی شرکت ہوگئی ہے۔اس لیے جب گھر میں داخل ہوا جائے تو دعا پڑھنی چاہیےاور جب کھانا شروع کیا جائے تو بھی دعا پڑھنی چاہیے،اس طرح انسان شیطان لعین سے محفوظ ہو جاتا ہے۔
حدیث پاک کے فوائد:
۱۔گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا تناول کرتے وقت مسنون دُعا پڑھنی چاہیے۔
۲۔کھانا شروع کرنے سے قبل بسم اللہ پڑھنا واجب ہے،اگر شروع میں بھول جائے تو اٹھنے سے پہلےپہلے پڑھ لے۔
۳۔شیطان بھی کھاتا ہے،کیونکہ اس حدیث میں آیا ہے کہ شیطان کھانے میں اس وقت شریک ہو جاتا ہےجب دعا نہ پڑھی جائے۔