خالص گھی کا پکوان
ایک مرتبہ جگن ناتھ آزاد الہ آباد میں فراق گورکھپوری کے ہاں ٹھہرے ہوئے تھے ۔ جب کھانا لایا گیا تو فراق نے آزاد سے مخاطب ہوکر کہا۔
’’کھایئے آزاد صاحب ! نہایت لذیذ گوشت ہے۔‘‘
آزاد نے مذاق سے کام لیتے ہوئے ایک عام سا فقرہ چست کردیا ۔
’’آپ کھائیے ، ہم تو روز ہی کھاتے ہیں ۔‘‘
فراق نے فی الفور آزادکی بات کاٹتے ہوئے جواب دیا:
’’لیکن یہ خالص گھی میں پکا ہوا ہے ۔‘‘