کھڑا ہے گیٹ پہ شاعر مشاعرے کے بعد

کھڑا ہے گیٹ پہ شاعر مشاعرے کے بعد
رقم کے وعدے پر اس کو اگر بلایا تو دے
کوئی تو ڈھونڈ کے لائے کہ منتظم ہے کہاں
لفافہ گر نہیں دیتا نہ دے کرایہ تو دے