خانقاہوں میں کسی کا بول اب بالا نہیں

خانقاہوں میں کسی کا بول اب بالا نہیں
سر تو سجدے میں ہے لیکن نور کا ہالا نہیں
کیوں ہوا خواہان دنیا کو ڈراتا ہے بہت
شیخ یہ ایمان ہے مکڑی کا کچھ جالا نہیں