خامشی

در حقیقت خامشی معراج ہے گفتار کی
اس سے بہتر کوئی بھی صورت نہیں اظہار کی
ہو گئی ہے نطق کی ہر ہر ادا جب بے اثر
میں نے دیکھا ہے طلسم خامشی کو کارگر
خامشی ایسے بھی لمحوں کی کہانی کہہ گئی
جن میں گویائی پشیمانی اٹھا کر رہ گئی