کشمیر

جنت کی گویا
تصویر دیکھو
تصویر کیسی
کشمیر دیکھو
کشمیر دیکھو
دل کش نظارے
کشمیر کے ہیں
کل سین پیارے
کشمیر کے ہیں
کشمیر دیکھو
شفاف نہریں
بل کھانے والی
کالی گھٹائیں
لہرانے والی
کشمیر دیکھو
ہیں باغ اس کے
شاداب کیسے
اور پھول پھل ہیں
نایاب کیسے
کشمیر دیکھو
باغ اور بنوں پر
چھائے ہیں بادل
گھر گھر کے کیسے
آئے ہیں بادل
کشمیر دیکھو
یہ سرزمیں بھی
کتنی حسیں ہے
کشمیر کیا ہے
خلد بریں ہے
کشمیر دیکھو
جنت کا ٹکڑا
سب کیاریاں ہیں
کیا خوب صورت
پھلواریاں ہیں
کشمیر دیکھو
سارے جہاں کی
زینت ہے کشمیر
ہندوستاں کی
جنت ہے کشمیر دیکھو
کشمیر دیکھو