کرم جب عام ہے ساقی تو پھر تخصیص یہ کیسی

کرم جب عام ہے ساقی تو پھر تخصیص یہ کیسی
وہ چاہے کم دے لیکن سب کو حصہ دے برابر سے
کہا ساقی نے میں سب کو بقدر ظرف دیتا ہوں
برابر دے بھی دوں تو پی نہیں سکتے برابر سے