کیسے دل کا کہا بتائیں ہم
کیسے دل کا کہا بتائیں ہم
راز کی بات کیا بتائیں ہم
تم نے پوچھا بھی تو نہیں ہم سے
جو تمہیں مسئلہ بتائیں ہم
آج انسان سوچتا ہے یہ
کیسے خود کو خدا بتائیں ہم
غلطیاں ہم نے بھی بہت کی ہیں
کس کو کس کی خطا بتائیں ہم
ہم نے بھی کون سی وفا کی ہے
کیوں اسے بے وفا بتائیں ہم
خون کا یا محبتوں والا
کس کا رشتہ بڑا بتائیں ہم
بھول کر بھی نہ دل لگاؤ گے
عاشقی کی سزا بتائیں ہم
کون ایسا ہے اس زمانے میں
جس کو ہم سے برا بتائیں ہم
جانور سے برا ہے مت پوچھو
حال انساں کا کیا بتائیں ہم