کہتے ہیں بصد ناز مرا نام نہ لو

کہتے ہیں بصد ناز مرا نام نہ لو
کیسے ہیں یہ انداز مرا نام نہ لو
رسوائی سے ڈرتی ہے محبت اب تک
کھل جائیں گے سب راز مرا نام نہ لو