کہنے کو بہت اہل قلم آئے ہیں

کہنے کو بہت اہل قلم آئے ہیں
ہم سے مگر اس شہر میں کم آئے ہیں
کیا بات ہے جچتی نہیں کوئی شے بھی
کیا جانئے کیا سوچ کے ہم آئے ہیں