کہیں عبیر کی خوشبو کہیں گلال کا رنگ

کہیں عبیر کی خوشبو کہیں گلال کا رنگ
کہیں پہ شرم سے سمٹے ہوئے جمال کا رنگ
چلے بھی آؤ بھلا کر سبھی گلے شکوہ
برسنا چاہئے ہولی کے دن وصال کا رنگ