کہاں کچھ بھی ادھورا چاہتا ہوں
کہاں کچھ بھی ادھورا چاہتا ہوں
تھکا ہوں اور تھکنا چاہتا ہوں
یہ ممکن تو نہیں پر کیا برا ہے
جا سب اچھا ہی اچھا چاہتا ہوں
سمندر چھوڑ کر صحرا میں آیا
یہاں دریا ہی دریا چاہتا ہوں
جہاں یہ چاند دیکھا جا رہا ہے
وہاں سورج اگانا چاہتا ہوں
مجھے حاصل نہیں کچھ زندگی سے
مگر کیوں اور جینا چاہتا ہوں
مجھے ببیاکؔ کب معلوم ہوگا
کہ آخر خود سے میں کیا چاہتا ہوں