کام آئیں شوخیاں نہ ادا کارگر ہوئی

کام آئیں شوخیاں نہ ادا کارگر ہوئی
جو بات تھی تمہاری وہی بے اثر ہوئی
خلوت میں جا کے ہنس دئے کیا اس سے فائدہ
صحرا میں پھول کھل گیا کس کو خبر ہوئی