جو کبھی کھو دیں کہیں خود کو تو پائیں بہتر

جو کبھی کھو دیں کہیں خود کو تو پائیں بہتر
توڑ کر پھر سے بنائیں تو بنائیں بہتر
ادھ جلا چھوڑ نہ دیں ہم کو زمانے والے
آگ ہم خود ہی لگائیں تو لگائیں بہتر