جسم کا رکھ رکھاؤ جاری رہے

جسم کا رکھ رکھاؤ جاری رہے
خوشیوں کا مول بھاؤ جاری رہے
اور کچھ بھی نہ ہو تو یوں ہی سہی
زندگی سے لگاؤ جاری رہے