جھوٹی محبت

تمہارا میں ہوں مرے تم ہو اچھے جملے ہیں
مگر یہ بات بہت دور ہے صداقت سے
کہیں سے تم ہو ادھورے کہیں سے خالی میں
تم اپنے طور مجھے استعمال کرتے ہو
میں اپنے طور تمہیں استعمال کرتا ہوں
یہ زندگی ہے یہاں گھات میں ہے ہر کوئی
سب اپنی اپنی ضرورت میں چھپ کے بیٹھے ہیں
کہیں نہیں ہے محبت فریب ہے سب کچھ
مگر یہ جھوٹی محبت بہت ضروری ہے
ہوا میں جیسے حرارت بہت ضروری ہے