جوہر و جواہر انور مسعود 07 ستمبر 2020 شیئر کریں اگر ہیں تیغ میں جوہر جواہر میں خمیرے میں ادھر زور آزمائی ہے ادھر طاقت کے نسخے ہیں مطب میں اور میدان دغا میں فرق اتنا ہے وہاں کشتوں کے پشتے ہیں یہاں پشتوں کے کشتے ہیں