جشن جمہوریت

جشن جمہوریت اب منائیں
دیپ یوں ہم خوشی کے جلائیں
آئی چھبیس پھر جنوری
حوصلوں میں ہوئی تازگی
رفتہ رفتہ ہم آگے بڑھیں
پھر ترقی کا سامان کریں
کارخانے مشین اسلحہ
ہر مشین ہم بنائیں ذرا
کام سے ہم کو رغبت بھی ہو
دیش کی یوں حفاظت بھی ہو
سارے دھرموں کا سمان ہو
بھارتی جو ہو یک جان ہو
نغمے جمہور کے گنگنائیں
ہم سدا یوں ہی خوشیاں منائیں