جشن آزادیٔ ہند ہے یہ

جشن آزادیٔ ہند ہے یہ
دھج ترنگے کی دیکھو نرالی


ہم نے اونچا کیا جب یہ پرچم
آسماں نے بھی گردن جھکا لی


دیش بھگتوں کو شردھانجلی ہو
دیش بھارت کی عزت بچا لی


آزادیٔ وطن کے لئے کام کر گئے
ہر چال سامراج کی ناکام کر گئے


تاریخ ہند میں وہ بڑا کام کر گئے
جو مصیبت انہیں پیش آئی


خوش دلی سے گلے وہ لگا لی
دیش بھگتوں کو شردھانجلی ہو


دیش بھارت کی عزت بچا لی
امڈا ہوا غلامی کا بادل ہٹا دیا


سورج وہ بن کے چمکے اندھیرا ہٹا دیا
کرنوں سے اپنی سارا وطن جگمگا دیا


ہر طرف آسمان وطن پر
چھا رہی تھی گھٹا کالی کالی


دیش بھگتوں کو شردھانجلی ہو
دیش بھارت کی عزت بچا لی


وہ موج تیز دیکھیے منجدھار دیکھیے
آپس میں ایکتا کا چمتکار دیکھیے


مل جل کے بیڑا کر دیا یہ پار دیکھیے
مل کے ہندو مسلمان سب نے


بیچ طوفاں سے کشتی نکالی
دیش بھگتوں کو شردھانجلی ہو


دیش بھارت کی عزت بچا لی
مولانا ان میں کوئی تھا کوئی مہاتما


سب نے کیا ہے مل کے غلامی کا خاتمہ
سب کو دعائیں دیتی ہے بھارت کی آتما


وہ غلامی کی جو ہتھکڑی تھی
سب کے ہاتھوں نے وہ توڑ ڈالی


دیش بھگتوں کو شردھانجلی ہو
دیش بھارت کی عزت بچا لی