جہاں جہاں تری نظروں کی اوس ٹپکی ہے

جہاں جہاں تری نظروں کی اوس ٹپکی ہے
وہاں وہاں سے ابھی تک غبار اٹھتا ہے
جہاں جہاں ترے جلووں کے پھول بکھرے تھے
وہاں وہاں دل وحشی پکار اٹھتا ہے