جب شام جنت میں ہوئی

جب شام جنت میں ہوئی
باغوں میں ہر سو گھوم کر
حوریں مری گھر آ گئیں
چوما ہر اک کا میں نے منہ
چمکار کر پچکار کر
میں نے انہیں بٹھلا لیا
پر جب گنا میں نے انہیں
جو سب سے پیاری ان میں تھی
تھی وہ ہی گم
رہتا تھا گھر کے پاس ہی
کافر ادا اک مولوی
میں نے گرج کر یہ کہا
اس سے کہ او ملعون ادھر
آ تو ذرا
سچ سچ بتا کیا بات ہے
ورنہ دبوچوں گا ترا موٹا گلا'