جب گلشن دہر میں تھا مسکن میرا

جب گلشن دہر میں تھا مسکن میرا
پھولوں سے بھرا ہوا تھا دامن میرا
اب بعد فنا سبک ہوں اتنا وحشیؔ
نکہت میں گلوں کے ہے نشیمن میرا