جب چاند کی وادیوں سے نغمے برسیں

جب چاند کی وادیوں سے نغمے برسیں
آکاش کی گھاٹیوں میں ساغر اچھلیں
امرت میں دھلی ہوئی رات اے کاش ترے
پائے رنگیں کی چاپ ایسے میں سنیں