جب بھی والد کی جفا یاد آئی

جب بھی والد کی جفا یاد آئی
اپنے دادا کی خطا یاد آئی


جس نے دھویا سر محفل مجھ کو
اسی دھوبن کی ادا یاد آئی


یہ ملاوٹ کا اثر ہے یارو
وصل کے ساتھ قضا یاد آئی


پہلی فرصت میں کرا نس بندی
لے مجھے تیری دوا یاد آئی


دوسری نے جو سنبھالی چپل
پہلی بیوی کی وفا یاد آئی