جب بھی کرے یلغار افسردہ دلی

جب بھی کرے یلغار افسردہ دلی
دے دل کو کچوکے کاہش بے ثمری
کانوں میں ندائے حسبک اللہ آئے
اور آ کر کے بندھائے ڈھارس میری