جام عشرت کا ایک گھونٹ نہیں

جام عشرت کا ایک گھونٹ نہیں
تلخیٔ آرزو کی مینا ہے
زندگی حادثوں کی دنیا میں
راہ بھولی ہوئی حسینہ ہے