جاگو اور جگاؤ
آؤ پیارے بچو آؤ
خود جاگو اوروں کو جگاؤ
گیا غلامی کا وہ اندھیرا
آزادی کا ہوا سویرا
نیند سے چونکو ہوش میں آؤ
خود جاگو اوروں کو جگاؤ
اٹھو اٹھو سستی کیسی
یہ ہمت کی پستی کیسی
آؤ مل کر قدم بڑھاؤ
خود جاگو اوروں کو جگاؤ
ہندو مسلم سکھ عیسائی
سب کا دکھ سکھ ایک ہے بھائی
دکھیوں کا دکھ درد مٹاؤ
خود جاگو اوروں کو جگاؤ
علم کی شمع ہاتھ میں لے کر
سب کو اپنے ساتھ میں لے کر
منزل منزل بڑھتے جاؤ
خود جاگو اوروں کو جگاؤ