اسلام

ہندوستانی مسلم خواتین اپنی مسلم شناخت کی جنگ کیسے لڑ رہی ہیں؟

Kashmir Women

بات حجاب کی ہو یا اس سے آگے بڑھ کر اپنی مسلم شناخت کو قائم رکھنے کی۔ ہندوستان کی مسلمان عورت صدیوں سے اپنے دفاع اور شناخت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ کہیں مسلمان مرد اس کا ساتھ دے پاتے ہیں اور کہیں اسے یہ جنگ اکیلے ہی لڑنا پڑتی ہے۔ کہنے کو مسلمان ہندوستان کی سب سے بڑی اقلیت ہیں، لیکن دن بہ دن کمزور ہوتی معیشت، ہندوتوا کے تابڑ توڑ حملوں کو سہتی مسلم معاشرت اور گزشتہ دو صدیوں سے نفرت کا نشانہ بننے والی قومیت سے تعلق رکھتے ہوئے اپنا دفاع کرنا کس قدر مشکل ہے ، یہ اس گرداب میں پھنسی خواتین ہی جانتی ہیں۔

مزید پڑھیے

عید فطر: غم خواری،ہمدردی اور ایثار کا پیغام

اسلام کو اگر قربانی کا دین کہہ دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا کیونکہ اسلام تسلیم و رضا کا دوسرا نام ہے۔ اسلام ہمہ وقت ہر گھڑی اس بات کا اقرار کرنے اور اس کا اپنے قول و فعل سے اظہار کرنے کا نام ہے کہ "سر تسلیم خم ہے جو مزاج یار میں"

مزید پڑھیے

عید نیا لباس پہننے والوں کی نہیں ہوگی؟

یہ عید دراصل ان روزہ داروں کےلیے ہے جنھوں نے اپنے رب کی خوشنودی کے لیے پورا رمضان عبادت کی اور اپنے آپ کو نہ صرف اللہ تعالیٰ کی حلال کی گئی کھانے پینے کی چیزوں سے روکے رکھا بلکہ اپنے نفس کی ایسی تربیت کرنے میں کامیاب و کامران ہوگئے کہ وہ آئندہ بھی اللہ تعالیٰ کے احکام کے سامنے اپنی ہر خواہش اور ہرتسکین کو قربان کرنے پر تیار ہوجائے ۔

مزید پڑھیے

الوداع ماہِ رمضان: اپنا جائزہ لیجیے، کیا ہم نے رمضان کا حق ادا کیا؟

رمضان کا مہینا ہم سے جدا ہورہا ہے۔۔۔اپنا جائزہ لیجیے کیا ہم نے رمضان کا حق ادا کیا۔۔۔ رمضان میں ہم نے کیا پایا کیا کھویا۔۔۔کیا رمضان کے اعمال رمضان کے بعد بھی جاری رہیں گے؟ رمضان نے ہماری سخاوت، بردباری، تقویٰ، غم خواری اور احساس کی تربیت کی ۔۔ہم ماہِ رمضان کے بعد بھی خوبیوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنا پائیں گے

مزید پڑھیے

زکوٰۃ پر مبنی نظام معیشت اسلامی ریاست کو کیسے مضبوط کرتا ہے؟

zakat

اسلام کی معاشرتی زندگی دوبنیا دوں پر قائم ہے ۔ایک روحانی، دوسری مادی ۔ اسلام کا روحانی نظا م نماز سے قائم ہوتا ہے ، جو مسجد میں باجما عت اداکی جائے اور مادی نظا م زکوٰۃ وعشر سے بروئے کار آتا ہے جو اسلامی حکومت کے بیت المال میں جمع ہوکر مستحقین میں تقسیم ہو تی ہے۔ جیسے نماز کا آغاز اسلام کے ساتھ ساتھ ہوا ، اور مدینہ میں آکر تکمیل کوپہنچا،ایسے ہی زکوٰۃ یعنی مطلق صدقات و خیرات کی ترغیب ابتدائے اسلام سے ہی ہوئی ۔

مزید پڑھیے

آج کا نوجوان مذہب بیزار کیوں ہے؟ کیا اسلام کی دعوت کمزور ہاتھوں میں ہے

آخر کیا وجہ ہے کہ الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے اس ابلاغی دور میں سانس لینے والی یہ انتہائی باخبر نسل ، مذہب کے سادہ سے اصول اور تعلیمات سمجھنے سے قاصر ہے؟ مذہب بیزاری کی اس شدید لہر کا ذمہ دار آخر کون ہے ؟کیوں اسلام کے واضح اور پُرحکمت احکامات جنہوں نے عرب کے انتہائی انحطاط پذیر معاشرے سے تعلق رکھنے والے صحرا نشینوں کی کایا پلٹ دی تھی ۔۔۔ان کو یہ بہترین آئی کیو لیول کی حامل نسل صحیح طور پر سمجھنے میں ناکام نظر آتی ہے ؟

مزید پڑھیے

یوم الفرقان: جس دن غلامان محمدؐ نے ابلیس کے فرزندوں کو للکارا!

غزوہ بدر کے واقعات ایمان کو تازہ کردینے والے اور دلوں کو دینی جوش و حمیت سے بھر دینے والے ہیں۔ ہماری اسلامی تفسیر و تاریخ میں مختلف علما و فضلا اور مورخین نے ان واقعات کو اپنے اسلوب سے بیان کیا ہے لیکن جو وارفتگی و دل پذیری ابوالاثر حفیظ جالندھری کے ’شاہنامہ اسلام‘ میں نظر آتی ہے، وہ انہی کا خاصہ ہے۔

مزید پڑھیے

دل کی سختی کا علاج کیا ہے؟

ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے قسوت قلبی کی شکایت کی تو آپﷺ نے فرمایا ، کیا تو چاہتا ہے کہ تیرا دل نرم ہو اور تیری حاجت پوری ہو ، یتیم پر رحم کیا کر اور اس کے سر پر شفقت کا ہاتھ پھیر اور اسے اپنا کھانا کھلا تیرا دل بھی نرم ہوگا اور تیری حاجت بھی پوری ہوگی۔

مزید پڑھیے

رمضان المبارک میں خود کوچاق و چوبند اور چست کیسےرکھیں؟

رمضان المبارک ہر مسلمان کے لیے اپنی روحانیت کی بہتری،دوسروں پر مہربانی اور اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے لیے خاص مہینہ ہے ، اور روزہ اس ماہ مقدس کی اہم عبادات میں سے ایک ہے جو ہمارے اندر کچھ اہم خصوصیات پیدا کرتا ہے۔ روزے کی افادیت اور فوائد بہت سے ہیں اور ان کے کئی رخ ہیں لیکن روزہ ہماری صحت پر بھی مثبت اور بہترین اثرات مرتب کرتا ہے۔

مزید پڑھیے
صفحہ 8 سے 19