اسلام

چہرے کا پردہ: معتدل نقطہ نظر کیا ہے؟

اجنبی مردوں کے سامنے عورت کے لیے اپنا چہرہ کھولنے یا نہ کھولنے کے سلسلے میں فقہا کا اختلاف ہے۔ بعض چہرہ چھپانے کو واجب قرار دیتے ہیں، جب کہ بعض کاخیال ہے کہ سورہ النور کی آیت ۱۳ اور بعض احادیث سے چہرہ اور ہتھیلی کااستثنا معلوم ہوتاہے۔ یہ اختلاف عہد صحابہ سے موجود ہے اور دونوں گروہوں کے پاس مضبوط دلائل ہیں۔

مزید پڑھیے

جب خلافت عثمانیہ نے متحدہ صلیبی افواج کو عبرت ناک شکست سے دو چار کیا

معرکہ گیلی پولی

کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو اپنے عزم ، ہمت اور استقلال کے بل بوتے پر تاریخ  کا  رخ بدل دیتی ہیں ، اور اگر تاریخ کا  رخ مکمل طور پر نہ بدل سکیں ، تو بھی اپنی انفرادی کاوش کی بنیاد پر تاریخ کے صفحات میں اپنا نام تو امر کروا ہی لیتی ہیں ۔

مزید پڑھیے

دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت میں بابری مسجد کی شہادت کا سانحہ

بابری مسجد اور رام مندر

بابری مسجد (یا ،  میر باقی مسجد) جو مغل بادشاہ ظہیر الدین محمد بابر کے نام سے منسوب ہے، بھارتی ریاست اترپردیش کی بڑی مساجد میں سے ایک تھی۔ اسے مغل سالار میر باقی نے تعمیر کروایا تھا۔9 نومبر 2019 کو ہندوستانی عدالت عظمیٰ سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے تعلق سے اپنا حتمی فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ کے جج نے اسے ہندو توا کے حق میں دےدیا۔ پانچ اگست دو ہزار بیس کو بھارت کے وزیراعظم کے ہاتھوں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔

مزید پڑھیے

مدینہ کی ریاست کی تقلید کرنے کا عملی مفہوم کیا ہے؟

اقامت دین

ہم کو خیر امت جو بنایا گیا ہے تو اس لیے نہیں کہ ہم ارتقا کے راستے میں آگے بڑھنے والوں کے پیچھے عقب لشکر  (rear guard ) کی حیثیت سے لگے رہیں،بلکہ ہمارا کام امامت و رہنمائی ہے۔ ہم مقدمۃ الجیش بننے کے لیے پیدا کیے گئے ہیں اور ہمارے خیر امت ہونے کا راز  "اخرجت  للناس  "میں پوشیدہ ہے۔

مزید پڑھیے

بھگت سنگھ یا شیر علی آفریدی: برصغیر کا سب سے بڑا جنگ آزادی کا ہیرو کون؟

باغی

کمیونسٹ ،مارکسسٹ لوگ،  اکثر طبقاتی کشمکش کا رونا روتے ہیں اور  ایک محل کی رنگائی سے لیکر گٹر کی صفائی تک ، امیر غریب کا فرق اور طبقاتی تقسیم پر شام ِغریباں بپا کرنا ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہوتا ہے لیکن اتنی بڑی تاریخی اور انٹلیکچوؤل بے ایمانی پر کہیں سے آواز نہیں اٹھتی ۔ حالانکہ شیر علی آفریدی ایک غریب گھرانے کا سپوت تھا جبکہ بھگت سنگھ اچھے اسکول کالجوں میں پڑھنے والا ،ہر لحاظ سے بورژوا طبقے سے تعلق رکھتا  تھا ، جس کے والدین اور خاندان کے بڑے سیاست میں پیش پیش تھے

مزید پڑھیے

کوئی با اصول جماعت ، اپنے بقا و وجود کا اصولی حق کب کھو دیتی ہے؟

زوال

یہ ضروری نہیں ہےکہ وہ جماعت مادی حیثیت سے بھی بے نام و نمود ہو جائے اور دنیا کی دولت اور سیاست میں اس کے لیے کوئی جگہ باقی نہ رہ جائے۔اس کے برعکس یہ عین ممکن ہے کہ عام مادی تدبیروں پر عمل کرکے وہ اقوام عالم کی صفوں میں ایک نمایاں اور عظیم الشان پوزیشن کی مالک ہو جائے۔اس کے پاس حکومت کا کروفرہو، دولت و شوکت ہو،قومی اقتدار  اور بین اقوامی وقار ہو۔ لیکن اپنی ان تمام شوکت اور عظمتوں کے باوجود اس مقصد اور ان اصولوں کے نقطہ نظر سے،جن پر اس جماعت کی بنیاد قائم تھی اس کا وجود و عدم برابر ہو گا۔

مزید پڑھیے

مصطفی کمال پاشا نے خلافت عثمانیہ کی آخری یادگاروں سے کیا سلوک کیا؟

عثمانیہ

کہا جاتا ہے کہ سلطان وحید الدین کے شہزادے منہ چھپا کر پیرس کی گلیوں میں کاسہِ گدائی لیے پھرتے تھے کہ کوئی انھیں پہچان نہ پائے۔ پھر جب سلطان کی وفات ہوئی تو کلیسا ان کی میت کو کسی کے حوالے کرنے پر آمادہ نہ ہوا کیونکہ دکانداروں کا قرض ان پر چڑھا ہوا تھا ۔بالآخر مسلمانوں نے چندہ کرکے سلطان کا قرض ادا کیا اور ان کی میت کو شام روانہ کیا اور وہاں وہ سپرد خاک ہوئے۔

مزید پڑھیے

آج کے نوجوان کی اصل آزمائش کیا ہے؟

توبہ

جس نے جوانی اللہ کی نافرمانیوں میں تباہ کر دی،  برے راستے کو چن لیا۔ اس کے پاس بڑھاپے میں سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں رہے گا۔ بڑھاپے میں زیادہ عبادت کرنا منع نہیں ہے۔ لیکن بڑھاپے کی عبادت جوانی کی عبادت کی مٹھاس اور اجر کو کبھی نہیں پا سکتی۔ زندگی کا سب سے زیادہ بے لگام دور اور خواہشات سے لبریز سرکشی کی جانب دوڑتا ہوا نفس بڑھاپے میں خود ہی قابو میں آ جاتا ہے۔ جبکہ جوانی میں اسے زبردستی قابو کرنا اور سیدھے راستے پر ڈالنا ہی دراصل جوانی کی عبادت کو مقبول ترین عبادات میں داخل کرتا ہے۔

مزید پڑھیے

تنہائی میں ایمان کا اصل امتحان کیسے ہوتا ہے؟

خلوت-کے-گناہ

گناہ کے دوران ہمارا کوئی بیوی ،بچہ یہاں تک کہ بلی یا ہوا کا جھونکا بھی دروازہ ہلا دے تو ہماری پوری ہستی ہل کر رہ جاتی ہے ،، کیوں ؟ رسوائی کا ڈر ،، امیج خراب ہونے کا ڈر ؟؟ اس دن کیا ہو گا جب ہماری بیوی بچے اور والدین بھی سامنے دیکھ رہے ہوں گے اور دوست واحباب بھی موجود ہوں گے ،  زمانہ دیکھ رہا ہو گا اور تھرڈ ایمپائر کی طرح کلپ روک روک کر اور ریورس کر کے دکھایا جا رہا ہو گا ۔ہائے رسوائی

مزید پڑھیے
صفحہ 13 سے 19