اس طرح طبیعت کبھی شیدا نہ ہوئی

اس طرح طبیعت کبھی شیدا نہ ہوئی
یہ آگ محبت میں بھی پیدا نہ ہوئی
اللہ رے معبودۂ احساس و خیال
وہ صبح جو مطلع پہ ہویدا نہ ہوئی