اس مرتبہ بھی آئے ہیں نمبر ترے تو کم پاپولر میرٹھی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں اس مرتبہ بھی آئے ہیں نمبر ترے تو کم رسوائیوں کا کیا مری دفتر بنے گا تو بیٹے کے منہ پہ دے کے چپت باپ نے کہا پھر فیل ہو گیا ہے منسٹر بنے گا تو