انگلستان کی آزادی اور ہندوستان کی غلامی
کہتے ہیں آزاد ہو جاتا ہے جب لیتا ہے سانس
یاں غلام آ کر کرامت ہے ہی انگلستان کی
اس کی سرحد میں غلاموں نے جو ہے رکھا قدم
اور کنکر پاؤں سے ایک اک کے بیڑی گر پڑی
قلب ماہیت میں انگلستان ہے گر کیمیائی
کم نہیں کچھ قلب ماہیت میں ہندوستان بھی
آن کر آزادیاں آزاد رہ سکتا نہیں
وہ رہے ہو کر غلام اس کی ہوا جن کو لگی