بھارت کی نامور موسمیاتی سائنس دان اینا مانی کون ہیں؟
23 اگست 2022 کو گوگل برصغیر کی ابتدائی خاتون سائنسدانوں میں سے ایک اینا مانی Anna Maniکی سالگرہ منا رہا ہے۔ ویدر وومن weather womenکہلانے والی اینا مانی نے موسمیاتی حالات کو دیکھنے اور ان کی پیش گوئی کے آلات کی بہتری میں بہت حصہ ڈالا۔ موجودہ بھارتی ریاست کیرالا میں شامی عیسائی خاندان کے ہاں 1918 میں پیدا ہونے والی اینا کی بدولت آج بھارت بہت حد تک درست موسمیاتی حالات کی پیش گوئی کرنے کے قابل ہے۔ بزنس سٹینڈرڈز کے مطابق ان کے ابتدائی کام کی ہی بدولت بھارت آج رینیوایبل انرجی renewable energy سے فائدہ اٹھانے کے قابل ہے۔
اینا مانی کی خدمات پر ایک نظر:
بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق اینا اپنے تعلیمی دور کے دوران فزکس میں بہت دلچسپی رکھتی تھیں۔ اسی لیے انہوں نے اسی شعبے میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے چنائی سے فزکس اور کیمسٹری میں گریجوایشن کی۔ذاتی طور پر مطالعہ کی انتہائی شوقین تھیں اور کہا جاتا ہے کہ اپنی کتب بینی کی عادت کی ہی بدولت اینا نے اپنے کیریر میں بلندیوں کو چھوا تھا۔
اپنی گریجوایشن کے بعد انہوں نے نوبل لوریایٹ پروفیسر سی وی رمن کے ساتھ کام کیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی دلچسپی موسمیاتی حالات کی پیش گوئی اور جائزہ لینے کے شعبے میں بڑھتی گئی۔ اپنے شوق کے پیش نظر وہ 1945 میں امپیریل کالج لندن جا پہنچیں۔ یہاں انہوں نے موسمیاتی حالات کا جائزہ لینے والے آلات پر سپیشلائزیشن کی۔
اپنے فنی دور کے دوران انہوں نے بہت سی اہم پوسٹوں پر کام کیا۔ وہ خاصی دیر اقوام متحدہ کی موسمیاتی حالات کا جائزہ لینے والی تنظیم ورلڈ مٹیریلوجیکل آرگنائزیشن میں کام کرتی رہیں۔انہوں نے بھارت میں موسمیاتی جائزہ لینے والے ڈیپارٹمنٹ میں بطور ڈائریکٹر جرنل بھی ذمہ داریاں ادا کیں۔ وہ انٹرنیشنل اوزون نامی ایسوسی ایشن کی رکن بھی تھیں۔انہوں نے سورج کی تابکاری پر کئی ایک تحقیقی مقالہ جات بھی لکھے۔ وہ اگست 2001 کو سائنس کی دنیا میں اپنا حصہ ڈالنے کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔ انہیں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گوگل ان کا ایک سو چارواں104 یوم پیدائش گوگل ڈوڈل بنا کر کر رہا ہے۔