اک ٹیس کلیجے کو مسلتی ہی رہی

اک ٹیس کلیجے کو مسلتی ہی رہی
اک سوت خیالوں میں ابلتی ہی رہی
تاریک رہا جادۂ ہستی لیکن
اک شمع مرے سینے میں جلتی ہی رہی