اک تیر کلیجے میں پرویا ہم نے

اک تیر کلیجے میں پرویا ہم نے
اک زخم دل زار میں بویا ہم نے
لوٹا کیے پھر عمر بھر آہوں کے مزے
یوں جنت و دوزخ کو سمویا ہم نے