اک تصویر پیا کی ابھری منظر سے
اک تصویر پیا کی ابھری منظر سے
بھولی لڑکی جا ٹکرائی پتھر سے
ایسی پیاری شام میں جی بہلانے کو
پاؤں نکالے جا سکتے ہیں چادر سے
پہلے پہلے عشق میں اکثر ہوتا ہے
اچھے اچھے لگ جاتے ہیں بستر سے
ایسے ہم پر اس کا ہجر مسلط ہے
جیسے کوئی مرتا جائے کینسر سے
تازہ کروٹ پر تاریخ کی لکھا ہے
چند جہادی سبقت لے گئے ہٹلر سے