اک جیسا برتاؤ ہو کیسے کچے سچ اور جھوٹ کے ساتھ

اک جیسا برتاؤ ہو کیسے کچے سچ اور جھوٹ کے ساتھ
کوئی قطار میں لگ کر آیا کوئی پیراشوٹ کے ساتھ


اس نے بھی کم وقت لگایا آج اپنی تیاری میں
میں بھی میچ نہیں کر پایا ٹائی اس کے سوٹ کے ساتھ


میرا عشق تو خیر مری محرومی کا پروردہ تھا
کیا معلوم تھا وہ بھی دے گا میرا اتنا ٹوٹ کے ساتھ


ہوتے ہوتے ہوگا وصل ہمارا پاک تکلف سے
پیر ابھی مانوس نہیں ہے نئے نویلے بوٹ کے ساتھ


ہار اور جیت کی پوری ذمہ داری لینی پڑتی ہے
عذر اس چالاک سے کوئی کیسے کھیلے چھوٹ کے ساتھ