اجازت

وہ بغیر اجازت ہی چلا آیا تھا
میں کب سے اس کی آنکھوں کو سوالیہ نظر سے دیکھ رہا ہوں
بنا کوئی آواز کئے سب کہہ چکا ہے
ان کا احساس مجھے اپنی آنکھیں بند
کرنے پر ہوا ہے
وہ اک ہسپتال میں
خدا سے سٹریچر پر لیٹا واپس جانے
کی اجازت مانگ رہا ہے
میں بند آنکھیں کئے کب سے سوچ رہا ہوں
اسے مجھ سے بھی اجازت طلب کرنی چاہیے تھی