عید آئی ہے عیش و نوش کا ساماں کر

عید آئی ہے عیش و نوش کا ساماں کر
اک ساقیٔ گلعذار کو مہماں کر
قربانی ہے واجب آج اخترؔ تو بھی
توبہ کو خدا کے نام پر قرباں کر