افطاری کا انتظام

ماہ رمضان میں ایک بار پروفیسر حمید احمد خاں،ڈاکٹر سعید اللہ اور پروفیسر عبدالواحد ، علامہ اقبال کے گھر پر حاضر ہوئے ۔ کچھ دیر بعد مولاناعبدالمجید سالک اور مولانا غلام رسول مہربھی تشریف لے آئے ۔ افطاری کے وقت علامہ نے گھنٹی بجاکر نوکر کو بلایا اور اس سے کہا :
’’افطاری کے لئے سنگتر ے، کھجوریں، کچھ نمکین اور میٹھی چیزیں جو ہوسکے سب لے آؤ۔‘‘
سالک نے عرض کیا
’’افوہ ! اتنا سامان منگوانے کی کیا ضرورت تھی؟‘‘
علامہ نے مسکراتے ہوئے فرمایا۔’’سب کچھ کہہ کر ذرا رعب تو جمادیں ، کچھ نہ کچھ تو لائے گا۔‘‘