ادھر تو ناز برادری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے

ادھر تو ناز برادری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے
ادھر محبوب انکاری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے
نئے یاروں سے بھی اس شخص کی صاحب سلامت ہے
ہمارے ساتھ بھی یاری جو پہلے تھی سو اب بھی ہے