ابلاغ

غم کانٹے کی نوک سے پھوٹا
لفظ ببول کی شاخ سے اترے
حیراں ہوں میں
لفظ لکھوں یا
شاخ سے کوئی خار چنوں اور
کاغذ کے سینے میں چبھو دوں